05 March 2018 - 14:28
News ID: 435252
فونت
صدر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے جبکہ امریکہ نے ہمیشہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے ٹیلیفون پر گفتگو میں تمام فریقوں کی جانب سے جوہری معاہدے کی پابندی کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک دوسرے فریق جوہری معاہدے کی پابندی کرتے رہیں گے تہران بھی اس وقت تک اس کی پابندی کرتا رہے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقائی مسائل کے بارے میں تہران اور یورپ کے تعاون کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے تعاون کا جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اہم نکتہ یہ ہے کہ یورپ کو چاہئیے کہ وہ جوہری معاہدے پر عمل در آمد کے لئے امریکہ کو صحیح راستے پر چلنے کی ترغیب دلائے۔

ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ دنیا کو مغربی ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں اور پیشرفتہ میزائلی نظام پر بھی تشویش لاحق ہے۔

فرانس کے صدر میکرون نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ فرانس نے شروع سے جوہری معاہدے کی پابندی کی ضروررت پر تاکید کی ہے اور ان کا ملک ایران کے ساتھ مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬