30 December 2018 - 20:05
News ID: 439490
فونت
حجت الاسلام ھمام حمودی :
عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ عراق اور عراقی عوام کے لئے مشکلات پیدا کی ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام ھمام حمودی نے اپنی ایک گفتگو میں کہا : عراق سے امریکی فوجی فورا نکل جائے مزید ان کو عراق میں موجود رہنا قابل تحمل نہیں ہے ۔

ھمام حمودی نے عراق کے وزير اعظم عادل عبد المہدی سے عراق میں موجود امریکی فوج کی تفصیل عوام تک پہوچانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : عراق میں موجود امریکی فوج کی تعداد ، عراق میں امریکی  فوجی اڈوں اور ان کے اغراض و مقاصد سے عراقی قوم کو آگاہ کریں ۔

عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے عراقی وزير اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات نہ کرنے کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا : عراقی وزير اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ عراق کے دوران بین الاقوامی پروٹوکول کے دائر سے باہر ملاقات نہ کر کے عراقی عوام کے سر کو بلند کر دیا ہے ۔

حجت الاسلام حمودی نے امریکا کو عراقی قوم کا دشمن جانا ہے اور بیان کیا  : امریکہ نے ہمیشہ عراق اور عراقی عوام کے لئے مشکلات پیدا کی ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ عراقی عوام کے جوانوں نے کیا اور آج بھی عراقی عوام کے فروںد ملک کو درپیش ہر خطرے کام قابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ٹرامپ نے بغیر عراقی حکومت کے اجازت و خبر کے خاموشی سے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈے کا دورہ کیا تھا جس کے خلاف عراق کی عوام و حکومت نے بھی مذمت کی ہے اور اس ملک سے عراقی فوج کی واپسی کی کی مانگ میں شدت بڑھ گئی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬