28 January 2019 - 12:53
News ID: 439629
فونت
پاکستان:
حجت الاسلام و المسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے ۵ روزہ جنوبی پنجاب کے دورہ میں ملتان میں نئی مسجد و امامبارگاہ کا افتتاح کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین  پاکستان کے مشھور خطیب حجت الاسلام و المسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے ۵ روزہ جنوبی پنجاب کے دورہ میں ملتان میں نئی مسجد و امامبارگاہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا: اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، مساجد اور امام بارگاہوں کے ذریعے پاکستان کی سالمیت اور مذہبی اقدار کا دفاع کرینگے۔

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کے ذریعے پاکستان کی سالمیت اور مذہبی اقدار کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے اس موقع پر اہل علاقہ اور ملکی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ ناصر سبطین ہاشمی، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا علی حسن، مولانا کاشف حیدری، مہر مزین چاون، میاں شوکت تھہیم، فضل عباس تھہیم، ملک سلیم مہے، اسد خان کھچی، نیئر مہے، اخلاق حیدر صدیقی، ذوالفقار خان لنگاہ، جعفر بخاری، اظہر عابدی، شعیب نقوی، عترت نقوی، ڈاکٹر شوذب کاظمی، سید وسیم زیدی، داور عباس کاظمی و ملتان کی دیگر معروف سماجی، سیاسی و مذہبی شخصیات موجود تھیں ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬