02 February 2019 - 20:11
News ID: 439667
فونت
بحرین میں 14 فروری کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ۔

رسا ںیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، بحرین میں 14 فروری کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق بحرین کے مختلف شہروں میں کل نماز جمعہ کے بعد عوام نے مظاہروں میں بھر پور شرکت کی اور اپنے حقوق اور مطالبات کے حصول تک مظاہرے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بحرین کے المصلی، ابو صبیح، اور الشاخورہ علاقوں میں بحرینی عوام نے احتجاجی ریلیوں میں بھر پور حصہ لیا ، اور امریکہ و اسرائیلی کی غلامی کرنے پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ بحرین میں سن 2011 میں اسلامی انقلاب کا آغاز ہوا ، جسے بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کی مدد سے مہار کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن بحرینی عوام میں اسلامی انقلاب کا جذبہ آج بھی موجزن ہے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬