23 February 2019 - 09:31
News ID: 439828
فونت
رسا نیوز ایجنسی سے گفتگو میں بیان ہوا؛
مرحوم آیت الله مؤمن کے دفتر کے رکن نے آیت الله مؤمن کی تشییع جنازہ اور تدفین کی تفصیل بتاتے ہوئے کہ آج 10 صبح آپ کی تشییع جنازہ اور تدفین ہوگی، رھبر معظم انقلاب کی جانب سے اس مرحوم کے لئے منعقد ہونے والی مجلس ترحیم کے پروگرام سے باخبر کیا ۔

مرحوم آیت الله مؤمن کے دفتر کے رکن نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں گارڈین کونسل میں فقھاء ٹیم کے رکن آیت الله مؤمن کی تشییع جنازہ اور تدفین اور رھبر معظم انقلاب کی جانب سے منعقد ہونے والی مجلس ترحیم کی تفصیل بتائی ۔

انہوں نے کہا: آیت الله مؤمن کی تشییع جنازہ آج شھر مقدس قم میں 10 صبح مسجد امام حسن عسکری(ع) سے حرم مطھر حضرت معصومہ(س) قم کی جانب ہوگی ۔

مرحوم آیت الله مؤمن کے دفتر کے رکن نے بیان کیا: مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله شبیری زنجانی مرحوم آیت الله مؤمن کی نماز جنازہ ادا کریں گے اور آپ کا جسم مطھر حرم مطھر حضرت معصومه(س) قم میں سپرہ لحد کیا جائے گا ۔

انہوں نے رهبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے آپ کی مجلس ترحیم منعقد کئے جانے کی خبردی اور کہا: یہ پروگرام بروز شنبہ(سنیچر) بعد از نماز مغربین ، علماء ، مراجع اور شخصیتوں کی شرکت میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوگا ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬