‫‫کیٹیگری‬ :
27 February 2019 - 10:55
News ID: 439861
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم گذشتہ 40 برس کی نسبت کہیں زیادہ قوی ، مضبوط اور مستحکم ہوگئی ہے جبکہ ایرانی قوم کے دشمن کمزور اور ضعیف ہوگئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بعض مداحوں اور ذاکرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم گذشتہ 40 برس کی نسبت کہیں زیادہ قوی ، مضبوط اور مستحکم ہوگئی ہے جبکہ ایرانی قوم کے دشمن کمزور اور ضعیف ہوگئے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دینی اشعار کے عوام پرمفید اثرات مرتب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اشعار کے مضامین کو اسلامی، قرآنی اور گہرے افکار پر مشتمل ہونا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی معارف کے فروغ کے سلسلے میں موجودہ فرصت کو غنیمت قراردیتے ہوئے فرمایا: آج ہم سب دینی معارف کو فروغ دینے کے ذمہ د ار ہیں اور ہمیں موجودہ فرصت سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمنوں نے گذشتہ 40 برس سے انقلاب اسلامی کو نقصان اور گزند پہنچانے کے سلسلے میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا لیکن اللہ تعالی نے انقلاب اسلامی کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا اور آج ایران گذشتہ 40 برس کی نسبت کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے جبکہ ایران کے دشمن پہلے سے کہیں زيادہ کمزور اور ناتواں ہوگئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬