‫‫کیٹیگری‬ :
27 February 2019 - 21:20
News ID: 439864
فونت
آیت الله کعبی نے اجلاس«انقلاب کے دوسرے قدم میں حوزہ علمیہ کا کردار» میں؛
خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حوزات علمیہ کی ذمہ داری فقہ کے دائرہ میں نظام اسلامی کی مدد ہے کہا: انقلاب کے دوسرے قدم کے ضروریات کی تدریس کی جائے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل کے رکن آیت الله عباس کعبی نے آج شام کے وقت «انقلاب کے دوسرے قدم میں حوزہ علمیہ کا کردار» اجلاس میں جو رسا نیوز ایجنسی کی جانب سے علوم و ثقافت اسلامی ریسرچ سنٹر کے ایڈوٹیریم میں منعقد ہوا، فقہ کے دائرہ میں نظام اسلامی کی مدد حوزہ علمیہ کا وظیفہ جانا ۔

انہوں نے مزید بیان کیا: نظام اسلامی اور علماء کے رابطہ میں مزید تقویت لائی جائے ، ذمہ داریوں کو تقسیم کی جائے ، نظام اسلامی کی ترقی کمترین واجب ہے جو حوزات علمیہ کے دوش پر ہے ۔

آیت الله کعبی نے یاد دہانی کی: مکتب اہل بیت علیھم السلام کی بنیادوں پر دین اسلام کی تفسیر اور تشریح نیز تحریفوں اور تخریبوں کے مقابل مذھب اہل بیت علیھم السلام اور دین اسلام کا دفاع حوزہ علمیہ کی دیگر ذمہ داریں ہیں ۔

انہوں ںے بیان کیا: مسلمانوں کی توانائیوں کا احیاء ، ملت اسلامیہ کی عقب ماندگی کے اسباب تشریح ، سامراجیت سے مقابلہ ، اسلامی تہذیب کی ترویج ، اتحاد اسلامی کی تقویت اور حکم الھی کو جامہ عمل پہنانا انقلاب اسلامی کا دوسرا قدم ہونا چاہئے ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے تاکید کی : صنف علماء تخریب ، تضعیف ، پروپگںڈے ، نفوذ ، تفرقہ اور جاسوسی مراکز کے توسط علماء کی سرگرمیوں کو ناکارہ بنانے جانے سے روبرو ہیں ، لہذا حوزہ علمیہ کی ذمہ داریوں اور وظائف کی تشریح اہل حوزہ کے مورد توجہ رہے اور امام خمینی رہ کی فرمائش کے مطابق علماء اپنی تاریخ ساز ذمہ داریوں سے غافل نہ ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ مقتدر ہونے کے باوجود مظلوم ہے اور مظلومیت کے ساتھ ساتھ ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ، دشمن ، میدان میں موجود علماء کو سرنگوں کرنا چاہتا ہے اور پست افکار کے مالک علماء کو حوزہ علمیہ میں اوپر لانا چاہتا ہے تاکہ مصلِح علماء کی سرگرمیوں کو روکاوٹوں سے روبرو کرسکے ، لہذا " انقلاب کے دوسرے قدم میں " اچھے علماء کی ذمہ داریاں سنگین اور سخت ہیں ۔

آیت الله کعبی نے انقلاب کے دوسرے قدم کا انجن ، مومن ، انقلابی ، باصلاحیت افاضل اور حوزوی صلاحیت کے مالک جوانوں کو بتایا اور کہا: " انقلاب کے دوسرے قدم میں " حوزات علمیہ کی کچھ خاص اور منفرد ذمہ داریاں ہیں کیوں کہ معنویت ، اخلاق ، عدالت ، فسادات سے مقابلہ اور اسلامی ثقافت کی ترویج سے حوزہ علمیہ کا براہ راست تعلق ہے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ کے تعلیم یافتہ اور متفکر جوانوں کے بغیر " انقلاب کے دوسرے قدم " کو جامہ عمل پہنانا بہت دشوار اور سخت ہے کہا: تعلیمی ، تبلیغی اور تحقیقی مراکز کے آپسی تعلقات میں بہتری اور تقویت کا قدم ، حوزہ کی جانب سے اٹھنا چاہئے ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے حوزات علمیہ کی توانائیوں سے استفادہ  " انقلاب کے دوسرے قدم " کو محقق کرنے کا وسیلہ جانا اور کہا: کٹھ مُلّاوں اور جاسوسوں سے مقابلہ ، حوزہ علمیہ کے مورد توجہ قرار پائے نیز نظام اسلامی کی حمایت و ہدایت میں مراجع کرام ، بزرگان دین اور اہل حوزہ سے اس راہ میں مدد لی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا: ملک کے آئین کا تقاضا یہ ہے کہ حوزات علمیہ " انقلاب کے دوسرے قدم " کو عملی جامہ پہنانے میں پیش پیش رہیں کہا: فقہی ، اجتھادی اور عالمانہ طور سے مختلف میدانوں میں حوزہ علمیہ کی موجودگی " انقلاب کا دوسرے قدم " ہے کہ جس کی حوزہ علمیہ میں تشریح و تدریس کی جانی چاہئے ۔

آیت الله کعبی نے حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی میں اتحاد و یکجہتی " انقلاب کے دوسرے قدم " کا لازمہ جانا اور کہا: عصر حاضر میں ہمیں علم کے میدان میں کافی ترقی نصیب ہوئی اور اعتقادات کے میدان میں بھی ہم مناسب سطح پر ہیں کہ حوزہ علمیہ اس میدان میں بھی موثر کردار ادا کرے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ استقامت اور ملک دفاعی سیسٹم ، ترقی یافتہ اسلامی تہذیب کا بیانگر ہے کہا: رهبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی سرپرستی میں انقلاب اسلامی ، ترقی کی منزلوں کی جانب گامزن ہے ، ان منزلوں میں ثبات اور استحکام حوزہ علمیہ کی ذمہ داری ہے ۔

آیت الله کعبی نے تاکید کی : عصر حاضر میں حوزات علمیہ کی ذمہ داری ہے کہ فقہ کے دائرہ میں نظام اسلامی کی مدد کریں اور انقلاب کے دوسرے قدم کے ضروریات کی تدریس کی جائے ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬