‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2019 - 14:57
News ID: 439917
فونت
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے دو پودے لگائے جانے کے ساتھ ملک بھر میں یوم درخت کاری اور ہفتہ قدرتی ذخائر کا آغاز ہو گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ یوم درخت کاری، بہار کی آمد کی نوید اور درختوں کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہے۔

آپ نے درختوں اور جنگلات پر عدم توجہ کے باعث ہونے والے نقصانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ معاشرے میں درخت کاری کی ثقافت کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عمارتوں کی تعمیر اور ترقیاتی کاموں کے نام پر درخت کاٹے جانے کے واقعات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے فرمایا کہ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قسم کے اقدامات کا سختی سے نوٹس لیں۔


آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے متعلقہ سرکاری اور نجی اداروں خاص طور سے عدلیہ پر زور دیا کہ وہ جنگلاتی علاقوں کی حفاظت اور نگرانی پر گہری توجہ دیں اور انہیں نقصان پہنچائے جانے کی اجازت نہ دیں۔


واضح رہے کہ ایران میں چھے سے تیرہ مارچ تک ہفتہ قدرتی ذخائر منایا جاتا ہے اور اس کے پہلے دن کو یوم درخت کاری قرار دیا گیا ہے۔ ۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬