‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2019 - 16:58
News ID: 439919
فونت
آیت الله خاتمی نے خبردی:
خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے ملک اور بین الاقوامی میدانوں میں ولایت فقیہ کی ترویج و بقا کے راستہ اور ملکی کرنسی کے گرنے کے اسباب و علل پر غور و خوض کئے جانے تاکید کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق خبرگان رھبر کونسل کے رکن آیت الله سید احمد خاتمی نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 12 و 13 مارچ کو خبرگان رھبر کونسل کا پانچواں اجلاس تہران میں منعقد کئے جانے اور پھر رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی خبردی ۔

انہوں ںے مزید کہا: اس اجلاس کی افتتاحی تقریر آیت الله جنتی کریں گے اور اپ کی تقریر کے بعد " انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم " کے حوالے سے گفتگو ہوگی ۔

آیت الله خاتمی نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس نشست میں مرحوم آیت الله هاشمی شاهرودی کی جگہ کسی اور فرد کو خبرگان رھبر کونسل کے نائب صدر کے عنوان سے منتخب کیا جائے گا، کہا: نیز ملک کی اقتصادی اور معیشتی صورت حال اور ان مشکلات سے نکلنے کے راستہ پرگفتگو ہوگی ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وزیر اقتصاد اس نشست میں حاضر ہوں گے اور اقتصادی رپورٹ پیش کریں گے کہا: آپ کی تقریر کے بعد مجلس خبرگان کے ۵ افراد مذکورہ باتوں پر اظھار نظر فرمائیں گے ۔

خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے اس کونسل کے مختلف کمیشن کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: محققین کے گروہ اور کمیشن نے نظام اسلامی کے رھبر کے معیاروں کو تصویب کردیا ہے ، ملک کے آئین میں ذکر ہے کہ رھبر کو مدیر ، مدبر اور بہادر ہونا چاہئے کہ اس حدود کا تعیین ضروری تھا جسے بحث و گفتگو کے بعد کے مصوب کردیا گیا ۔

انہوں نے کہا: سیاسی ، سماجی اور ثقافتی کمیشن نے سوشل میڈیا اور اس سے پہونچنے والے نقصانات ، FATF ، پردہ ، عفت ، ثقافتی مشکلات ، جمعیت و آبادی اور خانودے کے مسائل کو مورد بحث قرار دیا ہے ۔

خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے تاکید کی کہ ملک اور بین الاقوامی میدانوں میں ولایت فقیہ کی ترویج و بقا کے راستہ اور ملکی کرنسی کے گرنے کے اسباب پر غور و خوض کیا گیا ہے ۔

انہوں نے آخر میں کہا: خبرگان رھبر کونسل کے آراکن 14 مارچ کو امام خمینی(رہ) کے مرقد کی زیارت کریں گے اور پھر رهبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کریں گے نیز آپ کی راہنمائیوں سے مستفید ہوں گے ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬