07 March 2019 - 12:31
News ID: 439928
فونت
حجت الاسلام ابراہیم رئیسی :
روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا : اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ایک ایسی تہذیب و تمدن کو رائج کیا جاسکتا ہے جس میں اخلاقی اقدار ، سماجی انصاف اور احکام الہی حکمفرما ہوں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے مالی کمزور نئے شادی شدہ جوڑوں کو جہیز کا ضروری سامان بطور ہدیہ فراہم کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا : ایران کا اسلامی نظام حکومت ایسی تہذیب و تمدن کو وجود میں لانا چاہتی ہے جس میں خود مختاری و آزادی ہو اور جہاں لوگ دیندار و متدین ہوں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اس تہذیب و تمدن کی خصوصیت یہ بھی ہوکہ اس میں لوگ خدائی نعمتوں بہرہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے تشکیل شدہ قرآنی معاشرے میں زندگی بسر کریں جو ظلم و جور، بد اخلاقیوں اور الحاد سے پاک ہو۔

حرم مطہر کے متولی اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن حجت الاسلام رئیسی نے کہا : اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ایک ایسی تہذیب و تمدن کو رائج کیا جاسکتا ہے جس میں اخلاقی اقدار ، سماجی انصاف اور احکام الہی حکمفرما ہوں ۔

انہوں نے ببیان کیا : رہبرانقلاب اسلامی  نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے اہم بیان میں جسے دوسرے قدم کے زیرعنوان انقلابی منشور کا نام دیا گیا ہے ایسے مطالب بیان فرمائے ہیں جن سے اس طرح کے معاشرے اور تمدن کا حصول ممکن ہے۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے خادمیاران (اعزازی خادموں) کے منصوبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آج حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مقدس نام کی برکت سے وسیع پیمانے پر خدمت کی جا سکتی ہے۔

حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نے خادم، خدمت اور مخدوم کے مفہوم کی وسعت کا ذکرکرتے ہوئے کہا : کوئی شخص بھی خودکو دوسرے کا محتاج نہیں سمجھتا سب حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے خادم ہیں اور ہر شخص خود کو صرف خداوند متعال کی عنایات کا محتاج اور ضرورتمند پاتا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬