‫‫کیٹیگری‬ :
07 March 2019 - 18:28
News ID: 439938
فونت
آیت الله جوادی آملی :
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتھ کہ ظلم کرنے والے غبن کرنے والوں کی طرح جہنم کی لکڑی ہونگے بیان کیا : اگر کوئی الہی احکام کے خلاف عمل کرے تو وہ اپنے عمل کی وجہ سے رسوا ہوگا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے تفسیر کے درس میں اس بیان کے ساتھ کہ ظلم کرنے والے غبن کرنے والوں کی طرح جہنم کی لکڑی و ایندھن ہونگے کہا : ایسا نہیں ہے کہ خداوند عالم جہنم کے لئے دوسری جگہ سے لکڑی و ایندھن لائے گا بلکہ یہی ظالمین جہنم کی لکڑی ہونگے ۔

انہوں نے وضاحت کی : دین کہتا ہے کہ تکذیب و تصدیق کے لئے عقل لازم ہے ورنہ پہلے کے زمانہ میں بزرگوں اور اپنے اجداد کے اقول پر عمل کرتے تھے ، دین کہتا ہے کہ عقل اندر سے اور وحی باہر سے برہان کا معیار ہے ۔ 

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ تمام ہستی خداوند عالم کا سپاہی ہے بیان کیا : فرض نہیں کیا جا سکتا ہے کہ کوئی خداوند عالم سے جنگ کرے کیوںکہ ہر وہ چیز جو اس دنیا میں موجود ہے خداوند عالم کا سپاہی ہے اور اگر کوئی الہی احکامات کے خلاف عمل کرے تو وہ اپنے کام سے رسوا ہوگا ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : انسان کے تمام اعضاء خداوند عالم کے سپاہی ہیں اور کسی میں صلاحیت نہیں ہے کہ قدرت الہی کے مقابلہ میں کچھ کرے ، خداوند عالم کے کام میں کسی بھی قسم کا عیب و نقص نہیں پایا جاتا ہے بلکہ عدل محض ہے ۔

 حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس تاکید کے ساتھ کہ روایات کو قرآن کریم سے تطبیق دیا جائے بیان کیا : روایت میں بیان ہوا ہے کہ جو چیز بھی ہم سے حاصل ہوا ہو تو اس کو قرآن کریم سے تطبیق دو کیوں کہ اہل بیت علیہم السلام سے منسوب کر کے جھوٹے روایت نقل کیا جاتا ہے لیکن قرآن کریم جعل و محفوظ ہے اس بنا پر روایات کو قرآن کریم سے تطبیق دی جائے ، علامہ عسکری نے ۱۵۰ جعلی راویوں کو کشف کیا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : آل فرعون جیسا کہ دنیا میں اہل کفر میں تھے اور ان لوگوں نے بعض افراد کو جلایا بھی تھا ، یہ لوگ قیامت میں جہنم کی لکڑی ہونگے ، ظالمین جہنم کا ایندھن ہیں لیکن مسلمان اس سے محفوظ ہیں اور اسلام کی نورانیت ہم لوگوں کو اتحاد و توحید کی طرف دعوت کرتا ہے ۔ اور توحید انسان کو خداوند عالم کی طرف دعوت دیتا ہے اور مسلمان کو جہنم کی آگ سے دور کرتا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬