‫‫کیٹیگری‬ :
10 March 2019 - 20:36
News ID: 439957
فونت
آیت اللہ محمد یزدی :
ایران کے شہر قم میں بحرین انقلاب کے رہنما معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی مجاہدت کی جامعہ مدرسین قم کی طرف سے قدردانی کی گئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین کے کی طرف سے بحرین انقلاب کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی مجاہدت کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کر کے ان کی قدردانی کی گئی ۔

اس تقریب میں جامعہ مدرسین کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی نے بحرین کے معروف عالم دین اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ایران کے سفر کو بحرینی عوام کے انقلاب کی کامیابی کا نقطہ آغاز قرار دیتے ہوئے کہا : بہت سی ہجرتیں، انقلابات کی کامیابی کا نقطہ آغاز ثابت ہوئی ہیں اور بحرینی عوام کی تحریک کی کامیابی بس اب صرف ایک قدم پیچھے ہے۔

انہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں امام خمینی (رہ) کی بے نظیر کوششیں اور مجاہرت کو بیان کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رہ) کو جلا وطن کیا گیا لیکن آپ نے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور آپ نے اسلامی انقلاب کو کامیابی کی منزل تک پہنچایا۔

آیت اللہ محمد یزدی نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : مذہبی و دینی رہنماؤں کو پوری تاریخ میں بہت زیادہ مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دنیائے اسلام اس وقت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور سید حسن نصراللہ کی مانند شخصیات کی کوششوں کی بنا پر تحریک مزاحمت کی عزت اور ترقی و پیشرفت کا مشاہدہ کر رہی ہے اور خداوند عالم مشقتوں کا ثمرہ عنایت کرنے والا ہے ۔

اس تقریب سے اپنے خطاب میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بھی ایران کے انقلاب اسلامی کو عالمین کے لئے خداوند عالم کی طرف سے بیش بہا ہدیہ جانا ہے اور تاکید کی : طلبہ اور علمائے کرام کو چاہئے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی اور ان کے جانشین کی راہ و روش اپنائیں۔ اور اس انقلاب کی حفاظت میں ذرا برابر بھی کوتاہی سے کام نہ لیا جائے ۔

قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو بحرین میں مہینوں آل خلیفہ ظالم حکومت کی طرف سے نظر بند رکھا گیا تھا اور ان پر کئی بار حکومت کی طرف سے حملہ بھی کیا گیا اور عوام کے جائز حقوق کے مطالبہ پر ان کی شہریت بھی ختم کر دی گئی تھے اور جب ان کی طبیعت بہت نازک ہوئی تو بہت ہی مشکل سے معالجہ کے لئے بحرین سے باہر جانے کی اجازت دی گئی اور اب بحرین کے بزرگ عالم دین عراق کے سفر کے بعد ایران کے مقدس شہر قم میں مقیم ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬