‫‫کیٹیگری‬ :
18 March 2019 - 22:55
News ID: 440006
فونت
حفظ، تلاوت اور تجوید کا بین الاقوامی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الوطن نیوز کے مطابق کویت کے وزیر اوقاف و امور اسلامی فھدالشعلہ نے پریس کانفرنس سے گفتگو میں نو اپریل سے بین الاقوامی مقابلوں کے شروع ہونے کا ذکر کیا۔

انکا کہنا تھا کہ وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقدہ مقابلوں کا مقصد امت اسلامی کو قرآن کی جانب مایل کرانا، حفاظ اور قرآء کی حوصلہ افزائی اور انکی صلاحیتوں میں نکھار لانا اور مقابلے کے زریعے سے انکے شوق کو مزید بڑھانا اور تلاوت کے رجحان میں اضافہ کرنا ہے۔

وزیراوقاف نے امیدواروں کی تعداد میں اضافے کی سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآیت عشرہ، قرآنی کی فنی خدمات وغیرہ کے شعبوں کو مقابلے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

فهد الشعله کے مطابق «حافظان نوجوان» کا مقابلہ بھی اضافہ کیا گیا ہے جسمیں حفظ و تجوید کے ساتھ پہلی بار نوجوانوں کا الگ مقابلہ حفظ منعقد کیا جارہا ہے۔

ایران کے صوبہ قزوین کے گیارہ سالہ «محمدیوسف درویشی»، حفظ نوجوان اور قم کے «حمیدرضا مقدسی» حسن قرآت میں جبکہ خراسان رضوی سے «رضا گلشاهی» حفظ کل قرآن میں ایران کی نمایندگی کررہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کویت کے نویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۷۹ ممالک کے ۱۳۰ طلبا شریک تھے جنمیں ایران کے محمد جواد دلفانی حفظ اور مہدی غلام نژاد تلاوت میں ایران کے نمایندے تھے۔/ ۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬