24 March 2019 - 15:47
News ID: 440044
فونت
ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر نے گڑگاؤں واقعے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدرراہول گاندھی نے گڑگاؤں واقعے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی سیاسی قوت حاصل کرنے کے لیے نفرت اور تعصب پھیلا رہے ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ نفرت اور تعصب کی وجہ سے ایسے واقعات کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہندوستان کے شہر گڑگاؤں میں گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے پر 40 انتہا پسندوں نے ایک مسلمان گھرانے پر دھاوا بول دیا تھا۔

ادھر ہندوستان کی ریاست اُترپردیش کے شہر سنبھل میں حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے منعقدہ ایک جلسے کے دوران اسٹیج زمین بوس ہوگیا جس سے بی جے پی رہنماؤں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬