04 April 2019 - 12:44
News ID: 440094
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : یورپ نے جوہری معاہدے میں خود کو امریکہ کے مقابلے میں کمزور کر دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا : بطور سفارتکار ہماری ذمہ داری یورپی کارکردگی پر نظر رکھنا اور ان پر اپنا وعدہ نبھانے کے لئے دباؤ بڑھانا ہے۔

محمد جواد ظریف نے یورپ ممالک کی طرف سے جوہری معاہدہ پر خاص توجہ نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یورپ پر دباؤ بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے تا کہ ان کو بتائیں کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں تاہم مغربی ممالک سے امید نہیں رکھنی چاہئے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : یورپی ممالک جوہری معاہدے کے نفاذ کے پہلے دنوں اسے ایک کامیابی سمجھتے تھے مگر ابھی لگتاہے کہ ان میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرسکیں۔

انہوں نے وضاحت کی : یورپ نے بعض کوششیں کیں تاہم  رہبر انقلاب اسلامی کے مطابق یہ کوششیں ناکافی تھیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : جہاں تک یورپ پر دباؤ بڑھانے کی بات ہے ہم ان کے ساتھ سفارتی سطح پر رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ یورپ اپنا وعدہ نبھائے اور اس کے لئے سفارتی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ایران نے کبھی بھی یورپ پر امید نہیں رکھی۔

محمد جواد ظریف نے بیان کیا : ایران نے روس، چین، ترکی اور عراق جیسے اپنے پرانے شراکت داروں کے ساتھ تعلقات مضبوط کئے اور خارجہ پالیسی میں ان ممالک کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر کام کیا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬