08 April 2019 - 20:43
News ID: 440121
فونت
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے دھمکی دی ہے کہ غزہ پر دوبارہ قبضہ کیا جاسکتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو نے اسرائیلی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے سینیئر لیڈران منجملہ اسماعیل ہنیہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں نہیں بچ سکیں گے۔

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ یاہو کو یہ جان لینا چاہئے کہ فلسطین کی مقبوضہ سرزمینوں کی آزادی حتمی اور یقینی ہے۔

صیہونی حکومت نے دوہزار پانچ کے موسم گرما میں غزہ سے پسپائی اختیار کرلی تھی لیکن اس کے ایک سال بعد سے اس نے غزہ کا محاصرہ کرلیا جو ابھی تک جاری ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اس سے پہلے بھی دعوی کیا تھا کہ وہ غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ سرزمینوں میں ضم کرلیں گے۔ ان کے اس بیان پر بھی حماس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬