14 April 2019 - 15:13
News ID: 440172
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا میں امریکہ اور اسرائیل کے خطرناک اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب علاقے میں تنازع یا کسی مسئلے کی بات ہو تو اس کا تعلق رقم یا پیسوں سے نہیں ہوتا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مغربی ایشیا میں امریکی سرگرمیوں کو ناجائز صہیونی حکومت کے لئے خدمات کی فراہمی جانا ہے ۔

انہوں نے اسے وائٹ ہاوس حکام کے غلط فیصلوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے بیان کیا : ان غلط فیصلوں کے باوجود امریکی حکام کسی اور نتیجے کا انتظار کرر ہے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا :  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےخود اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے مغربی ایشیا میں 7 ٹریلین ڈالر خرچ کیے جس سے صورتحال خراب ہوئی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬