‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2019 - 22:25
News ID: 440208
فونت
نیکولس مادورو :
وینیز ویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ملک کے مرکزی بینک کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر نیکولس مادورو نے وینیزویلا کے مرکزی بینک کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی عائد کردہ تمام پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے  کہا ہے کہ وینیزویلا کے مرکزی بینک کو امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سیاسی ماہرین امریکی پابندیوں کو روس سمیت وینیزویلا میں کردار ادا کرنے والے تمام ملکوں کے لیے انتباہ قرار دے رہے ہیں۔

وینیز ویلا میں سیاسی بحران کے آغاز سے اب تک امریکہ اس ملک کے تیل اور بینکاری سیکٹر کے خلاف متعدد قسم کی پابندیاں عائد کر چکا ہے۔

امریکہ نے وینیزویلا کے خلاف پابندیاں عائد  اور مخالفین کی حمایت کرکے، اس ملک کی سامراج مخالف حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬