20 April 2019 - 23:41
News ID: 440218
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبہ لرستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی امداد کے لئے کھڑے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ لرستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی امداد کے لئے کھڑے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ہم عوام کے درد اور غم کو اچھی طرح محسوس کرتے ہیں۔ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو دور کرنے کے لئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ یہ سال رحمت اور برکت کا سال ہے اس سال ایران پر اللہ تعالی کی فراواں رحمت نازل ہوئی ہے گذشتہ 100 سال میں بے نظیر بارش ہوئی ہے۔ اللہ تعالی نے ایرانی عوام کو خشکسالی کے بحران سے نجات عطا کی ہے۔ ہم اس عظيم نعمت اور رحمت پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ عظیم سیلاب کے پیش نظر جانی نقصان بہت کم ہوا ہے جبکہ ایرانی عوام کے لئے بارشوں کے برکات بہت زيادہ ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم کندم کے شعبہ میں خود کفائی تک پہنچ گئے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے سرسبز فضا اور جنگلات کو احیا کرنے پر بھی تاکید کی۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬