23 April 2019 - 12:42
News ID: 440235
فونت
ایرانی پارلیمنٹ ارکان؛
ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کہا کہ جنرل سلامی کا ماضی درخشاں اور صادقانہ خدمات سے مملو ہے اور ہم رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اس حسن انتخاب پر ان کے شکرگزار ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ۲۰۰ نمائندوں نے اپنے دستخط شدہ بیان میں جنرل حسین سلامی کے تقرر کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری کی گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے میجر جنرل حسین سلامی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جنرل سلامی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نیا سربراہ منصوب کرکے امریکہ کو واضح پیغام دیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کہا کہ جنرل سلامی کا ماضی درخشاں اور صادقانہ خدمات سے مملو ہے اور ہم رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اس حسن انتخاب پر ان کے شکرگزار ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬