‫‫کیٹیگری‬ :
27 April 2019 - 11:07
News ID: 440266
فونت
،ایران کلچرل ہاوس کوئٹہ اور اقراء قرآنی اکیڈمی کے تعاون سے کوئٹہ میں مقابلہ حسن قرآت قران کریم منعقد کیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کلچرل ہاوس کوئٹہ اور اقراء قرآنی اکیڈمی کے تعاون سے ایام شعبانیہ اور استقبال رمضان کے حوالے سے شاندار مقابلہ حسن قرآت خانہ فرھنگ میں منعقد کیا گیا ۔

مقابلہ اور تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد نعت بحضور سرور کونین پیش کی گیی اور اس کے بعد ڈایریکٹر خانہ فرھنگ ایران کوروش عقدایی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی اہمیت اجاگر کرنا، معاشرے میں قرآنی تعلیمات کی ترویج اور جوانوں کو قرآن کی جانب مایل کرانا اور انکی حوصلہ افزائی مقابلے کا مقصد ہے۔

تقریب میں جناب رفیعی قونصل جنرل ایران کویٹہ ، عقدائی ڈایریکٹر خانه فرهنگ، انوارالحق حقانی- امام جمعه اهل سنت کویٹه، جمعه اسدی و سید هاشم موسوی ائمہ جمعہ اہل تشیع کے علاوہ ایرانی سفارت کار، طلبا اور دیگر دانشور اور علما شریک تھے۔

پروگرام میں شیعہ سنی قرآء کے پانچ منتخب قاریوں کو دعوت دی گئی جنکے درمیان مقابلہ ہوا اور ججز کے فیصلے کے مطابق،1-  قاری عبدالله جان (اهل سنت) 2-  قاری سید سجاد جیدر(شیعه) 3- قاری قاری محمد عدیل (اهل سنت) ، بالترتیب اول تا سوم پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے جنکو انعامات دیے گئے ۔

تقریب کے اختتام پر ریفریشمنٹ کے علاوہ نماز باجماعت بھی ادا کی گیی جسمیں شیعہ سنی علما نے یکجا نماز ادا کرتے ہوئے وحدت کی مثال قائم کی۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬