12 May 2019 - 19:28
News ID: 440368
فونت
پاکستان و ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے بارے میں پاکستانی حکام کے متضاد بیانات کے بعد اس ملک کے وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے اس مسئلے کے حل کی کوششیں شروع کر دیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے کے عہدیداروں کے ساتھ ایک نشست تشکیل دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایران سے گیس کی خریداری کے بارے میں یورپ و امریکہ کے حتمی مواقف سے آگاہی کے لئے یورپی یونین اور امریکہ کے سربراہوں کے نام مراسلے ارسال کریں۔

عمران خان نے کہا کہ اس سلسلے میں اگر پابندیوں سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے تو اسلام آباد فوری طور پر اس منصوبے کو آخری شکل دیتے ہوئے اس کی تکمیل کے اپنے فرائض پر عمل شروع کر دے گا۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں اس منصوبے کی تکمیل کی راہ پائی جانے والی اہم ترین مشکل ہے اور اگر پابندیوں کے بارے میں ہمیں کوئی تشویش نہ ہو تو ہم ایران سے گیس خریدنے میں کوئی دیر نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے حکام، ایرانی حکام کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کریں گے اور اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس منصوبے پرعمل کیا جائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬