01 June 2019 - 16:52
News ID: 440505
فونت
لبنان کے سنی عالم دین:
لبنان کے سنی عالم دین نے بیان کیا: دنیا کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ قدس شریف اور فلسطین کی مدد کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی عالمی سرویس سے رپورٹ کے مطابق، سرزمین لبنان کے سنی عالم دین شیخ صهیب حبلی نے اس ھفتہ خطبہ جمعہ میں کہ جو شهر صیدا کی مسجد ابراهیم میں منعقد ہوئی کہا: عالم یوم قدس جیسا کہ حضرت امام خمینی رہ نے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس اسلام اور حق و باطل کی جدائی کا دن ہے ۔  

انہوں نے مزید کہا: ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ قدس اور فلسطین کی مدد کریں اور حق کے دفاع میں باطل کے مقابل اٹھ کھڑیں ہوں ۔

لبنان کے سنی عالم دین نے کہا: جب تک غاصبوں پر اعتراض کرنے والے رہیں گے فلسطین کا مسئلہ زندہ و باقی رہے گا، اج ہم دشمن کے مقابل فلسطینیوں کی طاقت اور استقامتی پیلٹ فارم کی قدرت دیکھ رہیں ، در حقیقت یہ لوگ ہی فلسطین کی قسمت اپنے ہاتھوں سے رقم کرنے والے ہیں وہ لوگ نہیں جو صدی جیسی ڈیل کا معاملہ کرتے پھر رہے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا: استقامتی پلیٹ فارم بہت جلد غاصبوں اور قابضوں کو فلسطین اور دیگر تمام عرب سرزمینوں سے جہاں جہاں اسرائیل کا قبضہ ہے، باہر نکال پھنیکا گا ، فلسطین کے سلسلہ میں امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرامپ جیسے پروجیکٹ اور اس جیسے دیگر تمام پروجیکٹ ، جب تک حق اور وطن کا دفاع کرنے والے حق ححمومن انسان موجود ہیں ، ناکامی سے روبرو ہوگا ۔

واضح رہے کہ «صدی کی ڈیل» ایک ایسا معاملہ ہے جو امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرامپ کی جانب سے فلسطین اور قابض و غاصب صھیونیت کے درمیان تعلقات کی ٹھیک کرنے کے لئے طے گئے ہیں ۔/ ن ۹۸۸ /

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬