‫‫کیٹیگری‬ :
03 June 2019 - 14:29
News ID: 440518
فونت
حجت الاسلام والمسلمین رفعتی:
حوزہ علمیہ کے استاد نے فقہ حکومتی تخصصی وسائل سایٹ کی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ سائٹ فقہ حکومتی موضوعات کے نظام اور نصاب کو استخراج کر سکتی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے استاد و حوزات علمیہ کے ترجمان حجت الاسلام والمسلمین عباس رفعتی نائینی نے فقہ حکومتی وسائل تخصصی نئی سایٹ کی افتتاحی تقریب جو سازمان تبلیغات اسلام کے غدیر کانفرنس حال میں منعقد ہوا ، اس تاکید کے ساتھ کہ رسا نیوز ایجنسی روز بروز ترقی و بلندی کی طرف گامزن ہے کہا : جس سال سے یہ سایٹ کام کرنا شروع کی ہے بندہ حوزہ علمیہ میں مسئول آموزش تھا اور اس مرکز سے کافی امید رکھتا ہوں ۔

انہوں نے وضاحت کی : آج رسا کی کارکردگی کی رپورٹ کو سنی ہے حقیقت میں اس بات کو پوشیدہ نہیں کیا جا سکتا کہ ان دوستوں نے بہت ہی اچھے طریقہ سے کام انجام دیا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رفعتی نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں فقہ حکومتی کو حوزات علمیہ میں علم فقہ کا مفقودہ حلقہ بیان کیا ہے اور وضاحت کی : حالانکہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کو چالیس سال گذر گئے لیکن اسی طرح علم فقہ میں یہ حلقہ مفقودہ کا احساس ہو رہا ہے کیوں کہ فقہ حکومتی، حکومت اسلامی کے تشکیل کا اصلی علمی مقدمہ ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : حکومت اسلامی فقہ کو معاشرے میں رائج کرنے کے لئے ہے اس بنا پر امام خمینی رہ نے حوزہ علمیہ میں ولایت فقیہ درس کو پیش کیا اور یہ درس خارج حکومت اسلامی و انقلاب کے حصول کے لئے ایک علمی مقدمہ کے عنوان سے پیش ہوا ۔

اسلامی حقوق و انصاف تخصصی سینٹر کے سربراہ نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے فقہ حکومتی کو فقہ سیاسی سے تفسیر کرنے کو صحیح نہیں جانا ہے اور یاد دہانی کرتے ہوئے بیان کیا : قرآن کریم فرماتا ہے : « الذین إن مکناهم فی الارض اقاموا الصلاة » یعنی حکومت کا قیام اور زمین پر قائم ہونا اسی لئے ہے کہ فقہ معاشرے میں رائج ہو اور امام خمینی رہ کی تعبیر کے مطابق فقہ معاشرے کو ادارہ کرنے کے لئے ہے اور اگر اس نکتہ نظر سے فقہ میں دخول پیدا کرتے ہیں تو فقہ حکومتی فقہ سیاسی پر منحصر نہیں ہونا چاہیئے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬