03 June 2019 - 15:46
News ID: 440524
فونت
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل:
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے امام خمینی رہ کے انتقال کی سالگرہ پر تعزیت اور 5 جون مطابق 15 خرداد ھجری شمسی کے قیام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رہ اور ولی فقیہ کے راستہ پر گامزن رہ کر ملک، انقلاب کے دوسرے قدم میں کامیابی سے ھمکنار ہوگا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے امام خمینی رہ کے انتقال کی سالگرہ پر اور 5 جون مطابق 15 خرداد ھجری شمسی کے قیام موقع پر بیانیہ صادر کیا ۔

اس بیانیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم‌ الله الرحمن الرحیم

4 جون مطابق 14 خرداد ھجری شمسی ملت ایران کی امام خمینی رہ سے اظھار محبت اور دل بستگی کا دن ہے ، ایسا دن جس روز ملت اسلامیہ ، خدا کے عبد صالح حضرت امام خمینی (رحمة الله علیه) کے فراق اور سوگ میں ڈوب  گئی ، ایک ایسی عظیم اور کم نظیر شخصیت کا غم جس نے ایمان و صداقت اور طھارت کی قوت سے ظلم و تاریکی کے مقابل قیام کا علم بلند کیا اور انقلاب اسلامی جیسی عظیم میراث چھوڑی ، خمینی کبیر نے خدا پر ایمان اور عوام پر مکملہ بھروسہ کرتے ہوئے  دین کو اقتدار اور حاکمیت کے میدان میں اتارا اور استقلال ، ازادی اور ایمان ملت ایران کو ھدیہ دیا ۔   

اسلام کے بنیادی اور حقیقی اقداروں کی پابندی ، دشمن کے مقابل ہوشیاری و بیداری اور دشمن کی مکمل شناخت ، قومی اتحاد و یکجہتی کہ امام خمینی رہ کے افکار کی حقیقت ہے نیز انقلابی طرز عمل اور جھادی اقدام ہمیں مستحکم اور انحراف و خطا سے محفوظ رکھے گا اور امت اسلامیہ کی راستہ چراغ و سامراجیت کے خلاف عظیم جھاد میں چراغ ہدایت کا کام دے گا ۔

امام خمینی رہ کا نظریہ اور مکتب دین داری ، عدالت طلبی اور عقلانیت پر استوار ہے ۔ انہیں اہم عناصر نے انقلاب اسلامی کو چالیس کی سرحدوں تک پہونچایا ، درحال حاضر بھی حضرت ولی عصر‌(عجل ‌الله‌ تعالی فرجه الشریف) اور حضرت آیت ‌الله ‌العظمی خامنه ‌ای «مد ظلہ ‌العالی» کی زعامت اور رھبریت کے زیر سایہ انقلاب اسلامی میں امام خمینی رہ کے افکار زندہ و پایندہ ہیں ، یقینا امام خمینی رہ کے راستہ پر گامزن رہنا اور ولایت فقیہ کے راستوں پر چلنا ہمیں انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم میں کامیابی عطا کرے گا ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل، امام خمینی رہ کی 30 ویں سالگرہ پر تعزیت اور 5 جون مطابق 15 خرداد سن 1342 ھجری شمسی کے قیام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پوری ملت ایران کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتی ہے ۔

والسلام علیکم و رحمه الله و برکاته

محمد یزدی

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل

۔/ ن ۹۸۸ /

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬