08 June 2019 - 13:05
News ID: 440551
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرتےہوئے اس شر انگیزی کو روکیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے قمبر کے پیر اور ان کے پیروکاروں کی جانب سے سیدالانبیاء حبیب خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،مولا علی مشکل کشاء علیہ السلام، آل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا کہ سیدالانبیاء اور اہل بیت رسول کی ذات گرامی کی تعظیم امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کا بنیادی فریضہ ہے جسے بعض جاھل اور نادان لوگ نظر انداز کر رہے ہیں۔ ان جہلاء کی جانب سے جوانان جنت کے سردار نواسہ رسول حضرت امام حسین عالمقام علیہ السلام کی مسلسل توہین بھی ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔

انہوں نےکہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرتےہوئے اس شر انگیزی کو روکیں۔ مذکورہ شخص کی طرف سے مذھب اہل بیت ع کی توہین اور شیعیان علی علیہ السلام کے خلاف گھٹیا اور اخلاقیات سے گری ہوئی زبان استعمال کرنے سے ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ یہ گستاخی ناقابل برداشت ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬