‫‫کیٹیگری‬ :
25 June 2019 - 18:43
News ID: 440666
فونت
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی :
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ امام معصوم عقیدے کے حصول کے لئے میزان و پیمانہ دیتے ہیں بیان کیا : اگر انسان کا عقیدہ صحیح و سالم ہو تو اس کے اعمال و رریہ بھی سالم ہونگے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق جامعہ المصطفی العالمیہ قم المقدس کے فیکیلٹی ممبر حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے قم المقدس کے مصلی قدس میں نماز جمعہ کے خطبہ سے قبل اپنی تقریر میں جمعہ کے روز امام زمانہ (عج) کی زیارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس زیارت میں امام زمانہ (عج) کو پانی اور سر چشمہ حیات سے تعارف کرایا گیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : طاہر و مطہر ہونا پانی کی خصوصیت میں سے ہے اور امام معصوم علیہم السلام پاک اور پاکیزہ کرنے والے ہیں ، معاشرے میں امام کا ایک اہم کردار صحیح عقیدوں کے لئے معیار ہونا اور غلط عقیدوں کو پاک کرنا ہے ، اس وقت دنیا میں بت پرستی ، انسان پرستی ، حیوان پرستی پائی جاتی ہے اور یہ ادیان و عقیدے کا بازار ہے ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ امام معصوم علیہم السلام عقیدے کے حصول کے لئے میزان و پیمانہ دیتے ہیں بیان کیا : اگر انسان کا عقیدہ صحیح و سالم ہو تو اس کے اعمال و رریہ بھی سالم ہونگے کیوں کہ عقاید و عقیدے اصول و بنیاد ہیں ، افسوس کی بات ہے کہ اتنی اہمیت کے با وجود ممبروں اور تقاریر و خطابت میں عقیدے کے سلسلہ میں کم گفگو ہوتی ہے حالانکہ اسے بنیاد قرار دینا چاہیئے ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : جوانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے عیقدہ کو پیش کریں اور اپنے سوالات کو دریافت کریں تا کہ صحیح و درست عقیدہ کو حاصل کر سکیں ، افسوس کی بات ہے آج کل جوان سوشل میڈیہ میں شبہات و اعتراضات سے متاثر ہیں اس لئے روح کی بیماری کے لئے علماء کی طرف رجوع کرنا چاہیئے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان جس طرح اپنے جسمی مشکلات و مسائل پر اہمیت دیتا ہے اور اس پر اس کی خاص توجہ رہتی ہے اسی طرح معنوی و عقیدتی مسائل پر بھی خاص توجہ دینی چاہیئے ، بیان کیا : افسوس کی بات ہے کہ آج کل سوشل میڈیہ پر تشہیر کی جاتی ہے کہ انسان کا افعال اہم نہیں بلکہ اہم مسئلہ دل کا پاک ہونا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : امام معصوم سے رابطہ انسان کے عقیدہ کو پاک و طاہر کرتا ہے ، مال کی پاکیزگی آئمہ طاہرین علیہم السلام کی دوسری تاکیدات میں سے ہے کہ اسلامی معاشرے کے مد نظر ہونا چاہیئے ؛ عقاید ، رفتار و گفتار ، رویہ اور مال ایسے امور میں سے ہیں کہ اہل بیت علیہم السلام سے رابطہ کے زیر سایہ پاک ہوتے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬