03 July 2019 - 10:33
News ID: 440716
فونت
دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی سمت میں کام کرنے کے لئے امریکہ میں ایک دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے جوہری عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کے ماہرین جوہری ترک اسلحہ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ایک ماحول بنانے پر اپنے اپنے خیالات کا اشتراک کریں گے۔

پریس ریلیز کے مطابق اس کانفرنس میں جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک اور جن ممالک کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں، ان کے علاوہ وہ ملک بھی حصہ لیں گے جنہوں نے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے سے متعلق امریکہ کی جانب سے کانفرنس ایسے میں شروع ہوئی ہے کہ خود امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں اور وہ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ جبکہ امریکی حمایت کی وجہ سے اسرائیل کے پاس بھی سیکڑوں ایٹمی وار ھیڈز ہیں لیکن ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬