‫‫کیٹیگری‬ :
07 July 2019 - 17:53
News ID: 440749
فونت
کورس میں حجت الاسلام مولانا محی الدین کاظم، مولانا نصیر حیدر، مولانا عامر ہمدانی، مولانا امداد حسین صابری، مولانا انیس الحسنین خان اور مولانا افتخار حسین نقوی نے کورس میں شریک طلبہ سے گفتگو کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اسکولوں اور کالجز کے طلبہ کیلئے جامعہ مظہر الایمان ڈھڈیال چکوال میں مختصر دورانیہ کے اسلام شناسی کورس کا انعقاد ہوا۔

کورس میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ طلباکو عقائد، احکام، سیرت، اخلاق اور قرآنیات کے موضوعات پر علماء درس دے رہے ہیں۔

کورس کے دوران حجت الاسلام مولانا محی الدین کاظم، مولانا نصیر حیدر، مولانا عامر ہمدانی، مولانا امداد حسین صابری، مولانا انیس الحسنین خان اور مولانا افتخار حسین نقوی نے کورس میں شریک طلبہ سے گفتگو کی، جامعہ کے اساتذہ آغا سید مظہر حسین سبزواری، آغا منتظر مہدی، آغا قاری آصف محسنی نے عقائد، حدیث اور تجوید القرآن کے حوالے سے دروس دیئے۔ مولانا افتخار حسین نقوی نے شریک طلبہ میں تحائف تقسیم کئے۔

واضح رہے کہ جامعہ میں منعقد ہونیوالا یہ 29 واں کورس ہے۔  /۹۸۹/ ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬