01 August 2019 - 17:45
News ID: 440955
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : امریکی ڈرون کو گرانے میں اہم بات یہ تھی کہ ایران نے اسے اپنے ساختہ دفاعی سسٹم کے ذریعہ سرنگوں کیا اور یہ عمل معجزہ سے کم نہیں۔

رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے ایرانی وزير خارجہ پر امریکی پابندیوں کو امریکہ کی شکست و ناکامی قراردیتے ہوئے کہا : ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف نے اپنے بے باک انٹرویوز کے ذریعہ وائٹ ہاؤس میں زلزلہ پیدا کرکے وائٹ ہاؤس کے ارکان کو لرزہ براندام کردیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ترکیبی بجلی کے ایک پراجیکٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ایران ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے جبکہ دشمنوں کو ایران کی ترقی اور پیشرفت پسند نہیں ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دشمنوں کو ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر پشیمان ہونا پڑےگا۔

انھوں نے کہا : پابندیوں کے بہت سے فوائد اور نقصانات ہیں اور ایران نقصانات کو کم سے کم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہتا ہے۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے امریکہ کے پیشرفت ڈرون کو سرنگوں کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکی ڈرون کو گرانے میں اہم بات یہ تھی کہ ایران نے اسے اپنے ساختہ دفاعی سسٹم کے ذریعہ سرنگوں کیا اور یہ عمل معجزہ سے کم نہیں۔

انہوں نے دشمن کے میزائل حملے کے دعوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس سلسلے میں ایران کا جواب بھی منہ توڑ اور دنداں شکن ہوگا۔

ایران کے صدر جمہوری نے امریکا کی خود ساختہ قوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : وہ حکومت جو خود کو سپر پاور سمجھتی ہے ایرانی وزیر خارجہ کی انٹرویو سے خوفزدہ ہے اور امریکی وائٹ ہاوس کے اراکین بھی منطق پر مبنی ایک خردمند سفارت کار کے بیانات سے کانپتے رہتے ہیں اور شدید تشویش میں ہیں۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے مسلسل مذاکرات کی جھوٹے دعوا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : وہ بدستور ایران کیساتھ مذاکرات کرنے کا دعوی کرتے ہیں اور پھر اپنی بے بسی کی خاطر ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں لگاتے ہیں ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : دشمن عناصر، ایران کے خلاف پابندیاں لگانے سے پچھتائیں گے اور ایران مخالف پابندیاں، ان کی سیاسی، قانونی اور اخلاقی شکست ہے ۔

ایران کے صدر جمہوری نے بیان کیا : ایران کے خلاف پابندیاں لگانا، ایرانی عوام، بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے سامنے ان کے کیے گئے وعدوں کی ناکامی کے برابر ہے ۔

انہوں نے کہا :  وہ ایران کے خلاف پابند عائد کرنے کے ذریعے صرف اپنی ناکامیوں کو برداشت کریں گے اور ایران مخالف پابندیوں سے ان کو کچھ  حاصل نہیں ہوگا ۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے وضاحت کی : یہ پابندیاں سب پر بُرے اثرات مرتب کریں گے اور یہ ایرانی قوم ہے جو ان پابندیوں سے مفادات حاصل کر سکتی ہیں۔ ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سارے شعبوں میں خود کفیل ہو سکتے ہیں جیسا کہ ابـھی بھی ہم نے جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی بہت بڑی ترقی کی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬