02 August 2019 - 15:25
News ID: 440960
فونت
حجت الاسلام شیخ علی نجفی:
مرجع تقلید عراق آیت الله بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے حج کے عظیم موقع سے بخوبی استفادہ کی تاکید کی اور کہا کہ اہل بیت علیهم السلام کے نظریات کی ترویج مبلغین کی اہم ذمہ داری ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید عراق حضرت ایت اللہ شیخ بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے حج میں آیت الله بشیر نجفی کے بعثہ کے ذمہ داروں سے ملاقات میں عبادتوں کی انجام دہی کے لئے مومنین کی صحیح رھنمائی مبلغین کی اہم ذمہ داری جانا ۔

حجت الاسلام نجفی نے یاد دہانی کی: مومنین کی اس مقدس سرزمین پر حاضری کا مقصد حجاج کو عبادت کے ارکان اور اسلامی عقائد سے اگاہی ، اتحاد اسلامی کی ترویج اور اختلافات کو دور کرنے میں حج کی موقعیت سے بخوبی استفادہ ہے ۔

انہوں نے حوزہ علمیہ نجف اشرف سے رابطہ قائم کرانے کے لئے حج کو مبلغین کے لئے بہترین موقع جانا اور کہا: حج ، الھی عبادت اور خدا سے تقرب کا عظیم اجتماع ، مومنین اور مختلف اقوام عالم کو ایک دوسرے سے قریب انے ، مومنین کو حقیقی اسلامی نظریات سے اگاہی اور معارف اہل بیت علیھم السلام کے نشر کرنے کا بہترین موقع ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬