04 August 2019 - 18:21
News ID: 440972
فونت
شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی ۳۱ ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماع ب میں شرکت کیلئے ملک بھر سے عاشقان ولایت اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی ۳۱ ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع بعنوان ناصران ولایت کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے عاشقان ولایت اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

چاروں صوبوں ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے بذریعہ ٹرین اور بس قافلوں کی آمد کا سلسلہ کل رات سے جاری ہے ۔جنہیں استراحت اور طعام کے لئے مختلف امام بارگاہوں میں ٹھرایاگیاہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ناصران ولایت کانفرنس میں ملک بھر سے ہزاروں خواتین ومرد عاشقان ولایت کی شرکت متوقع ہے ۔

ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی راستوں پر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ہیں جوکہ قافلوں کی رہنمائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

انشاءاللہ جلسے کا باقائدہ آغاز شام 5بجے ہوجائے گا، جس سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬