13 August 2019 - 11:13
News ID: 441040
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا : امریکہ نے گزشتہ سال علاقائی ممالک کو 50 ارب ڈالر فوجی ہتھیاروں کی فروخت کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی ایک گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ نے مہلک ہتھیاروں کی فروخت سے خلیج فارس کے خطے کو آتش گیر مادے میں تبدیل کردیا جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے خلیج فارس کے ممالک کو ہٹھیاروں کی فروخت کے سلسلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ سال علاقائی ممالک کو 50 ارب ڈالر فوجی ہتھیاروں کی فروخت کی۔

ظریف نے کہا کہ بعض علاقائی ممالک جن کی آبادی ایران کی آبادی کا ایک تہائی سے بھی کم ہے، ابھی تک فوجی ہٹھیاروں کو خریدنے کے لئے 87 ارب ڈالر خرچ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ان کے اتحادی کی جانب سے علاقے میں ہٹھیاروں کی فروخت ایک بڑا خطرہ ہے.

ایرانی وزیر خارجہ ںے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ نے خلیج فارس خطے کو دھماکہ خیز باکس میں تبدل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز دوحہ کے دورے کے موقع پر اپنے قطری ہم منصب "محمد بن الرحمان آل ثانی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران مشترکہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬