‫‫کیٹیگری‬ :
14 August 2019 - 12:53
News ID: 441049
فونت
سهیلا زکزکی:
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ زکزکی کی بیٹی نے مدانتا اسپتال میں اپ کا علاج شروع ہونے کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں اسپتال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی بیٹی سهیلا زکزکی نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ان کے والد کو مکمل آزادی نہیں ہے اور انہیں صرف اسپتال میں علاج کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور اسپتال سے باہر جانے کی انھیں اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ان کا بلڈ پریشر بہت ہائی ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی اپنی اہلیہ کے ہمراہ کل ہندوستان پہنچے۔ دہلی کے ایئرپورٹ پر ہندوستانی علما اورعوام کی بڑی تعداد نےان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کا مدانتا اسپتال پہنچتے ہی معائنے کا عمل شروع ہو گیا۔ ساتھ ہی ان کی اہلیہ کا بھی علاج کیا جا رہا ہے۔ شیخ زکزکی کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے نائیجیریا کی ایک عدالت نے چند روز قبل اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج و معالجے کے لئے ہندوستان جانے کی اجازت دی تھی۔

عدالت کے حکم کے باوجود نائیجیریا کی فوج اور حکومت نے آیت اللہ زکزکی کے بیرون ملک سفر میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی لیکن بین الاقوامی دباؤ بڑھنے کے بعد سرانجام انہیں اتوار کو ہندوستان جانے کی اجازت دے دی گئی۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬