‫‫کیٹیگری‬ :
16 August 2019 - 20:22
News ID: 441071
فونت
سرزمین عراق کے مشھور شیعہ عالم دین نے جوانوں کو علم و ثقافت سیکھنے، جو معاشرے اور شخصیت کی تشکیل کا سبب ہے ، تاکید کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله شیخ محمد یعقوبی نے صوبہ بصره عراق کے ورزشکاروں اور کھلاڑیوں سے ملاقات میں جوانوں کو علم و ثقافت سیکھنے، جو معاشرے اور شخصیت کی تشکیل کا سبب ہے ، تاکید کی اور کہا کہ صالح معاشرہ صالح بچوں کی تربیت کے بغیر ناممکن ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: جوان دلوں میں امید ، آرزویں اور امنگیں رکھتے ہیں ، لہذا انسانی ، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعہ اس باتوں پر سنجیدگی سے توجہ کریں اور معاشرے سے ظلم ، فساد اور محرومیت کے خاتمہ کی کوشش کریں ۔

اس عراقی عالم دین نے واضح طور سے کہا: اس سے جدا کہ کھیل میں جسم اور بدن کے لئے بہت سارے فوائد ہیں ، کھیل روح کی تکمیل کا بھی بہت اچھا وسیلہ ہے ۔

انہوں نے وطن کی محبت اور لوگوں کی خدمت کے جزبے میں استحکام لانے کی تاکید کی اور کہا: ملکی ترانہ سن کر کھلاڑیوں کے انکھوں سے انسو کا بہنا ، ملک اور اہل وطن سے محبت کی نشانی ہے ۔

آیت الله یعقوبی نے آخر میں معاشرے میں بعض حکمراں اور ذمہ دار طبقے کی جانب سے ملک میں یاس و ناامیدی کی لہر پھلائے جانے پر شدید تنقید کی ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬