31 August 2019 - 16:37
News ID: 441181
فونت
شھر نجف اشرف کے امام جمعہ:
شھر نجف اشرف کے امام جمعہ نے واضح طور سے کہا کہ عراق کے علوی اور حسینی عوام سے غاصب صھیونیت اسرائیل خوف زدہ اور ہراساں ہے ۔  

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، شھر نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو حسینیہ فاطمہ کبری میں کثیر نماز گزارں کی شرکت میں منعقد ہوا، عراقی عوام فورس کے خلاف اسرائیل کے مختلف اقدامات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عراقی عوام فورس کے خلاف غاصب صھیونیت کا حالیہ حملہ بے جواب نہیں رہے گا ۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیل علاقہ کو جنگ کی جانب کھینچنا چاہتا ہے اسی بناء پر علاقہ میں ثبات نہیں چاہتا نیز عراق کے علوی اور حسینی عوام سے خوف زدہ ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے واضح طور سے کہا: اگر چہ بعض عرب ممالک نے لبنان و عراق و یمن پر اسرائیلی حملہ کی حمایت کی مگر آگاہ رہے کہ عراقی فورسز اس غاصب کے برابر دست بستہ نہیں ہیں ۔

انہوں نے بحرینی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ عوامی فورسز کے موقف پر ان کا حملہ محکوم ہے ۔

حجت الاسلام قبانچی نے بیان کیا: اگر چہ ہمارے لحاظ سے اسرائیل غاصب ہے مگر ہماری فورسز نے ان پر حملہ نہیں کیا مگر اس کے مقابل غاصب صھیونیت نے اپن حدیں پار کی ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غاصب صھیونیت عراق کے مقابل قد علم نہیں کرسکتی اور بہت جلد شکست سے روبرو ہوگی کہا: عراق کا دفاع اور ملک کے ارضی حدود کی حمایت ملت عراق کا حق شمار کیا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں عراقی عوامی فورس الحشد الشعبی عراق کی مختلف چھاونیوں پر ڈرون حملے کئے گئے ، اس حملے میں غاصب صھیونیت کا ہاتھ ملموس ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬