‫‫کیٹیگری‬ :
07 September 2019 - 12:40
News ID: 441243
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مرجع تقلید نجف اشرف نے واضح طور سے کہا: اهل بیت (علیهم السلام) ہمارے سچے اور حقیقی رھبر ہیں، ہر قسم کی تبدیلی اور اصلاح اپ کی سیرت کے مطابق ہونا چاہئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی سرویس کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے اپنے دفتر میں عراقی اور باہری زائرین سے ملاقات کی ۔

اس مرجع نے اس دیدار میں کہا: ہر قسم کی تبدیلی اور اصلاح اپ کی سیرت کے مطابق ہونا چاہئے کیوں کہ وہ ہمارے سچے اور حقیقی رھبر ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: نفس کے محاسبہ کا بہترین مقام ائمہ اطهار (علیهم السلام) کا حرم ہے ، انسان ایسے مقامات پر اپنے نفس کا محاسبہ کرے ، خود کو نیک اعمال کی انجام دہی اور گناہوں سے دوری کے لئے تیار کرے ۔

حضرت آیت الله نجفی نے تاکید کی کہ انسان اپنے نفس کا محاسبہ کرے تاکہ ہر قسم کی چھوٹی بڑی خطاوں سے محفوظ رہ سکے ، اپنی خطاوں کا معالجہ کرے اور اپنے نفس کو نیک اعمال انجام دینے کے لئے امادہ کرے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬