‫‫کیٹیگری‬ :
12 September 2019 - 22:33
News ID: 441273
فونت
حجت الاسلام والمسلمین محمد باقر فرزانہ :
مشہد کے عارضی امام جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران کا اسلامی انقلاب عاشورائے حسینی سے ہی درس لے کر بپا ہوا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین محمد باقر فرزانہ نے حرم مطہررضوی کے امام خمینی (رح) ہال میں مجلس شام غریباں کو خطاب کرتے ہوئے جس میں بہت بڑی تعددا میں سوگوار و عزادار موجود تھے کہا کہ ایرانی قوم بہت پہلے سے دین کے دفاع، دین کے احیا اوراس کی ترویج میں پیش پیش رہی ہے اور اس نے یہ کام متعدد طریقوں اورفنون سے انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی تحریک اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ایرانی عوام کا جو جذبہ اور عقیدہ تھا وہ کربلا کے میدان میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت کی پیروی اور اتباع کا نتیجہ تھا اور ایرانی عوام میں آج بھی وہی عقیدہ اور جذبہ موجزن ہے ۔

مشہد کےعارضي امام جمعہ نے کہا کہ ایرانی قوم کے اس اسلامی انقلاب کے اہداف وہی ہیں جو عاشور والوں کا ہدف تھا اور دشمن بھی وہی ہیں جو کربلا میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے اعتراف کے مطابق ایران کے اسلامی انقلاب کے دو اہم بازو ہیں ایک جذبہ شہادت اور دوسرا انصاف پسندی، اسی لئے اس انقلاب کو آسانی سے ختم نہيں کیا جاسکتا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے عاشوراۓ حسینی سے حوصلہ اور درس لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کی تحریک اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ایرانی عوام کا جو جذبہ اور عقیدہ تھا وہ کربلا کے میدان میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت کی پیروی اور اتباع کا نتیجہ تھا ۔

حرم مطہر رضوی میں مجلس شام غریباں کے خطیب نے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں ڈٹ جانا اوردشمن کے ذلیل ہاتھوں پر بیعت نہ کرنا واقعہ عاشورہ کا سب سے اہم پیغام ہے اور سید الشہدا علیہ السلام نے بارہا اس چیز پرتاکید کی ہے۔

حجت الاسلام فرزانہ نے کہا کہ ایرانی عوام سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی تاسّی کرتے ہوئے چالیس سال سے دشمن کا مقابلہ کررہے ہيں اورانہوں نے دشمن کے سامنے گھنٹنے نہيں ٹیکے ۔

حجت الاسلام فرزانہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی معاشرے میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر عمل نہ ہورہا ہو اور وہاں ظلم و بے راہ روی کا دور دورہ ہو تو اشرف المخلوقات کی حیثیت سے ایک عقل سلیم کا حامل انسان چپ چاپ تماشا نہیں دیکھ سکتا کیونکہ یہ درس اس نے حضرت امام حسین (ع) سے لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دین کی حفاظت اور اس کا دفاع اس وقت گرانقدر اور صراط مستقیم پر گامزن کہلائے گا جب معاشرے کے لوگ اپنے دشمن کو خوب پہچانتے ہوں اور ان کے خلاف بصیرت اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوں

حرم امام رضا (ع) کے خطیب نے کہا کہ ملت ایران کا دشمن یقینا" ناقابل شکست نہیں ہے۔ ان چالیس برسوں میں ایرانی قوم نے دشمن کو بارہا شکست دی ہے اور انشاء اللہ ہم بہت جلد دنیا بھر کی سامراجی قوتوں کی مکمل تباہی کا مشاہدہ کريں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬