15 September 2019 - 09:31
News ID: 441284
فونت
مصر کے صدر :
السیسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کامقصد قومی قوت کو کمزور بنانا ہے جو کام روایتی جنگ سے نہیں ہوسکتا اسے دہشت گردی کے ذریعہ انجام دیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ شام کو وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ تباہ کرنے کا منصوبہ طے شدہ تھا۔

السیسی نے کہا کہ مصری فوج طاقتور فوج ہے اور اسی لئے اسے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

السیسی نے داخلی اور بیرونی دہشت گردی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں جو کچھ ہوا وہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا اور شام کو وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ شام کو تباہ کرنا طے شدہ منصوبہ تھا ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کامقصد قومی قوت کو کمزور بنانا ہے جو کام روایتی جنگ سے نہیں ہوسکتا اسے دہشت گردی کے ذریعہ انجام دیا گیا۔

السیسی نے کہا کہ دہشت وہی کام ملکوں کے ساتھ کررہی ہے جو کینسر بدن کے ساتھ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں صیہونی و امریکی سازش جس میں نام نہاد مسلمان ممالک بھی شامل تھے دہشت گردوں کے ذریعہ اس ملک کو اپنے ہاتھوں میں لے کر اسرائیل کو پوری طرح تحفط فراہم کرنے کے منصوبے کی کوشش کی گئی تھی جو غیور مسلمان و انقلابی مجاہدین نے ناکام بنا دیا اور خطے کی امریکی صیہونی سازش کو تباہ کر دیا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬