‫‫کیٹیگری‬ :
18 September 2019 - 14:49
News ID: 441309
فونت
آیت ‌الله نوری همدانی:
مرجع تقلید قم حضرت آیت الله نوری همدانی نے دشمن کے مقابل استقامت ، بلند ہمتی اور ہوشیاری کی تاکید کی اور کہا کہ امریکا سے مذاکرہ انقلاب کے ساتھ خیانت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی نے آج صوبہ تہران کے حوزات علمیہ کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پروگرام میں جو حضرت عبد العظیم حسنی(ع) شھر ری میں منعقد ہوا ، افراد کی تربیت میں علماء کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا : علماء طول تاریخ میں علم، تقوا اور اسلامی اقداروں کی ترویج میں کوشاں رہے تاکہ معاشرہ کے افراد کی اس طرح تربیت کرسکیں ۔

اس مرجع تقلید نے قرآن کریم کی آیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قران کریم میں کسی بھی صنف کی، علماء کے مانند تعریف و تحسین نہیں کی گئی ، عالم دین اور فقیہ کا بہت بلند مقام ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے طلبگی کے راستے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دینی طالب علم کے کچھ اصول و ضوابط ہیں ، اگر طالب علم ان اصولوں کے تحت قدم اٹھائے تو درجہ فقاہت تک پہونچ سکتا ہے اور اس راہ میں قدم اٹھانے والا محترم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ملائکہ طلاب کے لئے اپنے پروں کو بچھاتے ہیں تاکہ علم کے حصول میں ان کے پروں پر قدم رکھے کر آگے بڑھے ۔

اس مرجع تقلید نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ طلاب علم کو اخلاص کا مالک ہونا چاہئے کہا: طلاب خدا کے لئے اور مکمل خلوص کے ساتھ تعلیم حاصل کرے ، لہذا فقیہ بننے کی پہلی شرط یہ ہے کہ انسان اپنے اندر اخلاص لائے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں امریکا سے مذاکرات کے حوالے سے رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات کی جانب اشارہ کیا اور کہا : چالیس سال کی مدت ہوگئی امریکا ہم سے برسرپیکار ہے اور ہم ہمیشہ استقامت اور بلندی ہمتی کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا: رهبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ روز اپنے درس خارج میں فرمایا کہ امریکا چالیس کی مدت سے اسلام کی قدرت کے مقابل کھڑا ہے اور آج مذاکرہ کی باتیں کررہا ہے ، ایک تو یہ کہ ہم امریکا کے ساتھ مذاکرہ نہیں کریں گے اور اگر کوئی مذاکرہ کرنا بھی چاہے تو وہ خائن یا جاہل ہے ۔/۹۸۸/ ن

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬