12 October 2019 - 23:30
News ID: 441449
فونت
اربعین ملین مارچ میں شرکت کے لئے عراق جانے کے لئے اب تک چالیس ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوچکے ہیں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اربعین کمیٹی کے سربراہ رضا بختیاری نے بتایا ہے کہ گذشتہ پانچ اکتوبر سے بارہ اکتوبر کے درمیان کے عرصے میں ایران کے راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی تعداد چالیس ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان زائرین کی آمد کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے -

انہوں نے کہا کہ ایران میں داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کے لئے قیام و طعام و طبی خدمات کا مکمل انتظام کیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی ان کے لئے فراہم ہیں -

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اربعین کمیٹی کے سربراہ رضابختیاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کا ایران کے سرحدی علاقے کے شیعہ و سنی باشندے انتہائی پرتپاک استقبال کررہے ہیں -

زمینی راستے سے عراق جانے کے لئے پاکستانی زائرین کے لئے واحد راستہ ایران کا صوبہ سیستان و بلوچستان ہے - اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کی جنوب مشرقی سرحد میرجاوہ کو عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬