22 October 2019 - 17:33
News ID: 441492
فونت
عراقی فوج نے آج ایک بیان صادر کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ امریکی فوج کو شام سے خارج ہوکرعراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے آج ایک بیان صادر کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ امریکی فوج کو شام سے خارج ہوکرعراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

عراقی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجی کو عراقی کردستان کے ذریعہ عراق سے خارج ہونے کا حق ہے لیکن عراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فوجی شام سے خارج ہوکر عراق کے صوبہ کردستان میں داخل ہوگئے ہیں ۔ ادھر عراق کے نیم خود مختار علاقہ کے سربراہ  نچیروان بارزانی نے امریکی فوج کے شامی کردستان کے علاقہ سے خارج ہونے کو نا پسندیدہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے شکر گزار ہیں جس نے کردستان کی حفاظت میں ہمارا ساتھ دیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬