‫‫کیٹیگری‬ :
23 October 2019 - 17:26
News ID: 441501
فونت
آیت الله جنتی:
گارڈین کے کونسل کے جنرل سکریٹری نے عراق میں دشمن کی فتنہ انگیزیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اربعین پیدل مارچ میں دنیا سے امام حسین علیہ السلام کے ھزاروں عاشقوں کی شرکت نے فتنہ عراق کو فراموشی کے حوالہ کردیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی سیاسی سرویس سے رپورٹ کے مطابق، گارڈین کے کونسل کے جنرل سکریٹری آیت ‌الله احمد جنتی نے آج بدھ کی صبح اس کونسل کی میٹینگ میں پیغمبر اکرم اسلام حضرت محمد مصطفی صلی ‌الله علیه و آله کی وفات ، امام حسن مجتبی و امام رضا علیهما السلام کی شهادت کے قریب ہونے پر عالم اسلام کو تعزیت پیش کی اور کہا: خداوند متعال کی عنایتوں سے امسال بھی اربعین کا پروگرام باعظیم و با شکوہ منعقد ہوا ، پوری دنیا کے لوگوں نے خصوصا اسلامی جمھوریہ ایران کے لوگوں نے بڑے پیمانے پر اس پروگرام میں شرکت کی ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن نے اربعین کے قریب اس بات کی کوشش کی اعتراضات کے بہانے اس عظیم اجتماع کو تحت تاثر قرار دے کہا: اربعین پیدل مارچ میں دنیا سے امام حسین علیہ السلام کے ھزاروں عاشقوں کی شرکت نے فتنہ عراق کو فراموشی کے حوالہ کردیا ۔

آیت ‌الله جنتی نے مزید کہا: دشمن کی میڈیا نے بھی عاشقوں کے اس عظیم اجتماع کو سنسر کرنے اور اسے نادیدہ قرار دینے کی کوشش کی مگر ناکام رہے کیوں کہ امام حسین علیہ السلام کا نور ھرگز خاموش نہیں ہونے والا ، اس عظیم اجتماع میں شریک ہونے والا ہر عاشق امام حسین علیہ السلام خود مستقل میڈیا ہے ، البتہ ہمیں بھی اس پروگرام اور عظیم اجتماع کو زیادہ سے زیادہ نشر کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری نے اخر میں توقع ظاھر کی کہ ان شاء اللہ اربعین پیدل مارچ میں شرکت تمام لوگوں کے شامل حال ہو۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬