12 November 2019 - 23:02
News ID: 441597
فونت
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ بھارت میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ چل رہا ہے،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے صاف ظاہر ہے کہ ظلم و جارحیت کی حمایت کی گئی ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ بھارت میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ چل رہا ہے،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے صاف ظاہر ہے کہ ظلم و جارحیت کی حمایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایودھیا کیس کا فیصلہ کرکے خطرناک رجحان کی بنیاد رکھ دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایودھیا کیس کے فیصلے کا شمار تاریخ کے کم تر فیصلوں میں ہوگا۔سابق جج نے کہا کہ 500 سال پہلے مندر گرا کر مسجد تعمیر کرنے کی بات احمقانہ ہے، ایسی باتیں کچھ لوگوں کے سیاسی ایجنڈے کو تقویت دینے کے لیے کی جاتی ہیں۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬