‫‫کیٹیگری‬ :
21 November 2019 - 23:33
News ID: 441637
فونت
قم میں ایک دینی مرجع نے ایرانی عوام کو دشمن کے منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے دشمن ملک میں فتنہ اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  مراجع تقلید قم میں سے آیت اللہ سید محمد علی علوی نے ایرانی عوام کو دشمن کے منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے دشمن ملک میں فتنہ اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔

آیت اللہ علوی نے کہا کہ مؤمن ایکدوسرے کو موعظہ کرتے ہیں اور مؤمن کی نصیحت بہت ہی اہم ہے۔ آیت اللہ علوی نے ولایت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ولایت بہت ہی اہم مسئلہ ہے اور ولایت میں سرفہرست امام زمانہ (عج) ہیں۔

انھوں نے کہا کہ علماء ، دینی بزرگ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ولایت اس کے بعد ہے۔

انھوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور دینی تبلیغ و ترویج کے سلسلے میں ولی فقیہ کا نقش بہت ہی اہم ہے اور جوانوں کو ولایت فقیہ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنی چاہیے۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬