25 November 2019 - 20:38
News ID: 441660
فونت
ہندو، عیسائی اور سکھ برادری نے ناروے میں توہین قرآن کے خلاف مظاہرہ کیا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا کے مطابق توہین قرآن کے خلاف اقلتیی برادری کا مظاہرہ کراچی میں منعقد ہوا۔

مظاہرین نے ناروے کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعات کا سد باب کیا جائے۔ کراچی میں کھیتولک پادریوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عیسائی برادری اس واقعے کی مذمت کرتی ہے اور تمام مذاہب کے احترام پر ایمان رکھتی ہے۔

ہفتے کو پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ناروے کے سفیر کو طلب کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ناروے میں ایک مظاہرے کے دوران نسل پرست گورے نے قرآنی سوزی کی کوشش کی تھی جسکی عالمی سطح پر مذمت جاری ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬