‫‫کیٹیگری‬ :
27 November 2019 - 14:06
News ID: 441676
فونت
روس کے سنی عالم دین:
روس کے سنی عالم دین شیخ کفاء محمد بطان نے کہا کہ جہاد کا مطلب مسلمان کا مسلمان سے جنگ نہیں، جہاد کی نادرست تفسیر ہماری بڑی مشکل ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے سنی عالم دین شیخ کفاء محمد بطان نے اپنے بیان میں مسلمانوں کو اپنے حقیقی دشمنوں کو پہچاننے کی تاکید کی۔

انکا کہنا تھا کہ جہاد کی غلط تفسیر کا نتیجہ ہے کہ آج شام، لیبیا اور دیگر اسلام ممالک میں فسادات ہو رہے ہیں اور اسی وجہ اسلام کو ناقابل بیان نقصانات پہنچ چکے ہیں۔

شیخ کفاء محمد بطان نے کہا کہ دشمن نے مسلمانوں کو وحدت سے دور رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی ہے ۔

روس کے اهل‌ سنت عالم نے فلسطین و قدس شریف کے حوالے سے کہا کہ مسلمانوں کی غفلت کے سبب صھیونی ، مسجد الاقصی اور فلسطینیوں حقوق کے پائمال کررہے ہیں جب کہ مسلمانوں کہ یہ اہم ترین مسائل ہیں۔

شیخ کفاء محمد بطان نے مزید کہا: مسلمانوں کو چاہئے کہ فروعی اور جزوی اختلافات سے دوری اپنا کر اسلام، حضرت محمد(ص) اور قرآن کریم کے گرد متحد ہوجائیں ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬