‫‫کیٹیگری‬ :
30 November 2019 - 14:38
News ID: 441681
فونت
رسا نیوز ایجنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر:
حجت الاسلام و المسلمین محققی نے انقلاب کے دوسرے قدم کے بیانیہ کی تشریح کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس بیانیہ کی صحیح تشریح حوزوی مفکرین کی ذمہ داری ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رسا نیوز ایجنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر حجت الاسلام و المسلمین محمد مهدی محققی نے انقلاب کے دوسرے قدم کے بیانیہ کی تشریح کے حوالے سے منعقد ہونے والی نشست میں کہا: خداوند متعال کا ہم ملت ایران اور دنیا کے مسلمانوں پر یہ کرم ہے کہ اس نے ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای جیسا حکیم رھبر عطا کیا جنہوں نے مختلف میدانوں اور مواقع پر ملک اور علاقہ کو مشکلات سے نجات دلایا ، اپ کی ہدایتوں کے زیر سایہ ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: الھی مکاتب پر تشکیل پانے والے ںظام کی کچھ آئڈیالوجی ہے کہ جس کے لئے طولانی مدت پروگرام بنائے جاتے ہیں ۔

حجت الاسلام محققی نے بیان کیا: انقلاب اسلامی کی نہضت کے خاص اہداف تھے، اسلامی حکومت کی تاسیس، معاشرے میں دین کی حکمرانی، فقر و جہل کا خاتمہ، معنویت کا قیام اور عالمی سامراجیت کا مقابلہ ںظام اسلامی کے اہم اھداف تھے، ایک لفظ میں یوں کہا جائے کہ جدید اسلامی تہذیب تک رسائی، رهبر معظم انقلاب اسلامی کی گفتگو کا ماحصل ہے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اپنی ذات کی تعمیر، حکومت کی تعمیر اور تہذیب کی تعمیر انقلاب اسلامی کا منشور قرار دیا گیا ہے مزید کہا: انقلاب کے دوسرے قدم کے بیانیہ کے صادر ہونے کے بعد سے آج تک قابل تحسین امور انجام پائے ہیں ، حوزوی مفکرین کی علمی گفتگو یقینا ملک کے علمی معاشرہ کے مورد توجہ قرار پائیں گی اور ملک کا ذمہ دار طبقہ بھی اپنی پروگرامینگ میں اس سے بخوبی استفادہ کرے گا ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬