02 December 2019 - 23:24
News ID: 441701
فونت
ایشیا کی بزرگترین مسجد کے افتتاح میں تاخیر کا سبب، افتتاحیہ کے پروگرام میں امیر قطر کی شرکت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایشیا پلس نیوز ایجنسی (News Agency Plus ASIA) نے تاجکستانی ذرائع ابلاغ سے نقل کیا کہ ایشیا کی بزرگترین مسجد کے افتتاح میں تاخیر کا سبب، افتتاحیہ کے پروگرام میں امیر قطر کی شرکت ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، تاجکستان میں بننے والی ایشیا کی بزرگترین مسجد کے افتتاح میں تاخیر، اس کے تعمیر میں کمی سے متعلق پھلنے والی افواد محض جھوٹ ہے اور وہ حقیقت نہیں رکھتی۔

آج تک کی موصول نے والی رپورٹ کے تحت تاجکستان اور قطر کے ماھرین پر مشتمل کمیٹی نے مسجد کی تعمیر میں کمی کے حوالے سے کوئی اظھار نظر نہیں کیا ہے، بلکہ امیر قطر « تمیم بن حمد آل ثانی » نے تاجکستانی حکمرانوں سے یہ درخواست کی ہے کہ اسے افتتاحیہ کے پروگرام میں شرکت اور مسلمانوں کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دیں ۔

ان کے بیان کے تحت ابھی اس سفر کی تاریخ معین نہیں ہوسکی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اس عظیم مسجد میں ایک ساتھ ایک لاکھ افراد نماز ادا کرسکتے ہیں، یہ مسجد تاجکستان کے ۲۸ ویں یوم آزادی کے موقع پر افتتاح کی جائے گی ۔

اس مسجد کی سنگ بنیاد اکتوبر سن 2009 عیسوی میں مذهب حنفیہ کے موسس امام ابو حنیفہ کی 1310 ویں برسی کی موقع پر تاجکستان کے صدر جمھوریہ امام علی رحمان کے ہاتھوں رکھی گئی تھی ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬