Web
Analytics
Rasa News ::رسانيوز ايجنسي
Sunday, October 21, 2018 -
سياسي /
انقلاب اسلامی کی۴۰ سالہ سالگرہ کو ماضی سے بھی بہتر انداز میں منائیں گے| یاس و ناامیدی دشمن کا اہم ترین حربہ ہے
آیت الله جنتی:

مجلس خبرگان رھبر کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عالمی سامراج ، انقلاب اسلامی ایران کی ۴۰ سالہ سالگرہ دیکھنا نہیں چاہتا ہے کہا: معاشرہ میں یاس و ناامیدی پھیلانا دشمن کا اہم ترین حربہ ہے لہذا ہمیں اس بات کا موقع نہیں دینا چاہئے کہ دشمن اپنے اس کام میں کامیاب ہوسکے ۔
Saturday, October 6, 2018
 مسئلہ فلسطین کا راہ حل فلسطینیوں کے ذریعے ریفرنڈم
رہبر انقلاب اسلامی:

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے غزہ اور قدس میں اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات پر یورپی ممالک کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئےفرمایا : مسئلہ فلسطین کا راہ حل ایسا ہونا چاہیے جو دنیا اور رائے عامہ کے لئے قابل قبول ہواور یہ راہ حل فلسطینیوں کے ذریعے ریفرنڈم پر مشتمل ہو چاہے وہ مسلمان ہوں،عیسائی یا یہودی جو کم از کم ۸۰ سال تک اس سرزمین میں رہے ہوں ملک کے اندر ہوں یا باہر ریفرنڈم کرایا جائے۔
Monday, June 11, 2018
ایٹمی معاھدہ کی بوسیدہ رسّی کا سہارا سیاسی بصیرت سے دور ہے | یوروپ بھی امریکا کی طرح ناقابل اعتماد ہے | ملت، انقلابی اصولوں سے انحراف کو برداشت نہیں کرسکتی
مدرسین حوزہ علمیہ کونسل:

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے تاکید کی کہ حکمراں اور ملک کا ذمہ دار طبقہ اس بات کو بخوبی سمجھ لے کہ انقلابی ملت ان کے وعدے اور ان کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور انقلابی اصولوں سے انحراف کو ھرگز برداشت نہیں کرسکتی ۔
Saturday, May 12, 2018
ربا، اقتصاد کی ویرانی کا سبب ہے | اقتصادی مسائل، سیاسی مشکلات کا باعث ہیں
آیت الله مکارم شیرازی:

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اقتصادی مسائل کو سیاسی مشکلات کا باعث بتایا اور کہا: ۲۰ پرسنٹ سود کے ذریعہ قومی پیداوار کو رونق نہیں مل سکتی ۔
Saturday, May 12, 2018
 مدرسه فیضیہ قم میں علماء و طلاب کا امریکا مخالف عظیم اجتماع | ایٹمی معاھدہ نذر آتش

حوزه علمیه قم کے علماء و طلاب نے امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مرکز انقلاب اسلامی مدرسہ فیضیہ میں عظیم اجتماع کیا اور رھبر معظم انقلاب کے بیان کو جامعہ عمل پہناتے ہوئے ایٹمی معاھدے کو نذر آتش کردیا ۔
Wednesday, May 9, 2018
دور حاضر میں تقریر و تبلیغ مستحب نہیں واجب  ہے
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان:

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: مبلغین بخوبی سمجھ لیں کہ دور حاضر میں تبلیغ اور تقریر مستحب کی منزل سے نکل کر واجب کی منزل میں پہونچ چکی ہے کیوں کہ دشمن ، سٹلائٹ چائنلز ، سائٹوں ، سوشل میڈیا اور موبایل کے ذریعہ عوام کے عقائد کو خراب کرنے اور بدلنے میں کوشاں ہے ۔
Monday, May 7, 2018
رپورٹرز اپنا قلم ناچیز پیسوں کے بدلے فروخت نہ کریں
آیت الله جوادی آملی:

حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام سختیوں کے باوجود حرمت خون شھداء کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے کہا: اگر خدانخواستہ انقلاب کو کسی قسم کی گزند پہونچا تو قیامت تک لعنت ہمارے دامن گیر ہوگی ۔
Wednesday, April 18, 2018
  شام پر حملہ جرم اور امریکی و فرانسیسی صدر نیز برطانوی وزیراعظم  مجرم ہیں
رہبرانقلاب اسلامی:

رہبر انقلاب اسلامی نے بعثت حضرت مرسل آعظم (ص) کے موقع پر ایران کے اعلی حکام اور ایران میں تعینات اسلامی ممالک سفیروں نے ملاقات میں شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کو مجرمانہ قراردیتے ہوئے فرمایا : ماضی کی طرح اس بار بھی علاقے میں امریکا کو یقینی طور پر شکست ہوگی اور ہم کھل کر اعلان کرتے ہیں کہ امریکی صدر برطانوی وزیر اعظم اور فرانسیسی صدر مجرم ہیں ۔
Saturday, April 14, 2018
ایران غاصب صھیونیت کی گستاخیوں کا منھ توڑ جواب دے | خاموشی صھیونیوں کے جری تر ہونے کا سبب بنے گا
آیت الله نوری همدانی:

حضرت ‌آیت الله نوری نے غاصب صھیونیوں کے حالیہ حملے اور متعدد مدافعان حرمِ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی شھادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: صھیونیوں کا یہ حملہ ھرگز بے جواب نہ رہے بلکہ اسلامی جمھوریہ ایران ان کے اس اقدام کا منھ توڑ جواب دے ۔
Wednesday, April 11, 2018
امت اسلام ، صھیونیوں کی نابودی پر متحد و متفق ہوجائے | اقوام متحدہ کی تاثیر ختم ہوچکی ہے
آیت الله نوری همدانی:

سرزمین ایران کے مراجع تقلید میں سے حضرت آ‌یت الله نوری همدانی نے غاصب صھیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور عالمی تنظیموں کی خاموشی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ ایک بے اثر تنظیم میں تبدیل ہوچکی ہے ۔
Wednesday, April 4, 2018